بنی گالہ میں کار سرکار میں مداخلت کا کیس، 26 ملزمان کا 5 روزہ ریمانڈ منظور
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں بنی گالہ میں کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس نے 26 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان غیر قانونی مجمع لگا کر پیٹرول بم، ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس تھے۔
تفتیشی افسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سی ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ پر حملہ آور ہوئے، لوگ زخمی ہوئے جبکہ پولیس کی املاک کو آگ لگائی گئی۔
پولیس نے 26 ملزمان کے 20، 20 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے 26 ملزمان کا 5، 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ملزمان کو 14 اپریل کو گرفتار کیا گیا، مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج ہے۔ اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔
PNP
Comments are closed.