by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے: وفاقی وزیر پارلیمانی امور

— فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، صوبے میں ترقی اور امن کی بحالی اب اگلا بڑا چیلنج ہے، یہاں سیاسی مقاصد کارفرما نہیں تھے۔

اُنہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خود اپوزیشن لیڈر سے کہا کہ بیٹھیں بات کریں، حکومت کے بامقصد مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بامقصد بات چیت کرنا چاہتی ہے تو موسٹ ویلکم۔

وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور نے بتایا کہ خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی، گورنر راج کے نفاذ کے آئینی تقاضوں کی تکمیل ہو چکی، صوبے میں اب تیسرا مرحلہ شروع ہو چکا جس کے لیے ایمرجنسی لگائی گئی، خیبر پختون خوا سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشت گردوں سے کلیئر کیا جائے گا، دہشت گردی پر کنٹرول کے بعد صوبے کا نظم و نسق صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ گورنر کے پی صوبائی حکومت کے اختیارات کا مکمل کنٹرول لے چکے ہیں، خیبر پختونخ وا میں کسی قسم کی کوئی سیاسی مداخلت نظر نہیں آئے گی، وفاقی حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ، امن کا قیام اور ترقی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خیبر پختون خوا میں ایسے علاقے ہیں جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔



PNP

Comments are closed.