by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی؛ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی گھریلو سامان جل کر خاکستر

کراچی(پی این پی)محمد علی سوسائٹی میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی کے دوران گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کے صبح شارع فیصل کے قریب محمد علی سوسائٹی میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔  

سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کچھ دیر میں ہی آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ گھر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ کا ہے اور آگ گھر کے سٹور روم میں لگی تھی جس کے باعث سٹور روم سے متصل واش روم بھی متاثرہوا۔ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔



PNP

Comments are closed.