گھریلو تنازع پر میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
جڑانوالہ (پی این پی)جڑانوالہ کے تھانہ بلوچنی کی حدود 69 رب میں میاں بیوی کی جانب سے مبینہ خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابرار نامی شخص کو اپنی اہلیہ سونیا بی بی کے کردار پر شک تھا جبکہ خاتون کے بارے میں بتایا گیا کہ اس کے اظہر نامی نوجوان کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔پولیس کے مطابق معاملے پر میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس کے بعد دونوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ متوفی جوڑے کے چار کمسن بچے بھی ہیں۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
PNP
Comments are closed.