by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 135 رنز کا ہدف

تصویر، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 135 رنز کا ہدف دیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم 19 اعشاریہ 5 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللّٰہ 33، اُسامہ میر 22، فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 17، سکندر 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق اور جہانداد خان نے 3،3 جبکہ الزاری جوزف نے 2 وکٹ اپنے نام کیں۔

آج میچ کھیل رہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے پوائنٹس 4،4 ہیں جبکہ ان کی درجہ بندی بالترتیب 6 اور 7 ہے۔



PNP

Comments are closed.