تین ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں بیٹنگ کی، اب بھی بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
پاکستان ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، کپتان شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کےلیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 268 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
PNP
Comments are closed.