by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اسکیم الرٹ میں شہریوں سے کہا گیا کہ وہ جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، اسکیمرز ان کی ذاتی معلومات چوری کرنے کیلیے خود کو پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں۔الرٹ میں کہا گیا کہ کبھی بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS APP(گوگل پلے یا ایپل اسٹور)کے ذریعے رپورٹ کریں۔

PNP

Comments are closed.