ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کے سبب پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے سرمایہ کاروں کی توجہ 26 اکتوبر کے مانیٹری پالیسی اجلاس پر مرکوز رہی۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2 ہزار 6 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 63 ہزار 924 پر بند ہوا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شرح سود کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کی توجہ ملکی سیاسی اور خلیج فارس کی صورتحال سے خام تیل کی قیمتوں پر رہی۔
شیئر بازار میں شرح سود میں اضافے کے تبصرے رہے کاروباری حجم کم رہا۔ آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً 18 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اس طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 211 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 173 ارب روپے ہوگئی ہے۔
PNP
Comments are closed.