صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں گھریلو ناچاقی کے باعث 2 مختلف واقعات میں خواتین کے قتل کے الزام میں ان کے شوہروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں لاہور کے واقعات شاہدرہ اور کاہنہ کے علاقوں میں پیش آئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں ملزم اعجاز نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا جبکہ کاہنہ میں ایک اور ملزم نے چھری کے وار سے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
PNP
Comments are closed.