جے60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، تین پاکستانی بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اسلام آباد میں جاری جے 60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں تین پاکستانی کھلاڑی بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
جے 60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں احتشام ہمایوں اور حسن عثمانی نے بوائز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ حمزہ رومان پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
احتشام ہمایوں نے روس کے ڈینیئل الیاس کو 6-3، 4-6 اور 6-4 سے شکست دی اور حسن عثمانی نے ہم وطن عامر مزاری کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا۔
بوائز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پانچ پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنا لی، احتشام ہمایوں اور حمزہ رومان نے ڈبلز کوارٹر فائنل میں عبدالباسط اور سربیا کے ووکاسن کو شکست دی۔
حسن عثمانی اور حذیق عاصم نے تھائی لینڈ کی جوڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ عامر مزاری نے سری لنکا کے آہل کلیل کے ساتھ مل کر ڈبلز سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ریان خان اور محمد شایان کو ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرلز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں حاجرہ سہیل کی جوڑی کو بھی شکست ہوئی۔
جے 60 جونیئر ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہیں۔
PNP
Comments are closed.