by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے پیشِ نظر سکیورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے

اہم سرکاری دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریڈ زون میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث آئندہ روز تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے بند رہیں گے۔ سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی طرف سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عدالت محدود سطح پر کام کرے گی۔ چیف جسٹس کی منظوری سے عملے کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور صرف ضروری اسٹاف ہی عدالت میں موجود ہوگا جبکہ باقی عملہ گھر سے فرائض انجام دے گا اور اپنے افسران سے رابطے میں رہے گا۔اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس دن کسی بھی فریق یا وکیل کی عدم پیشی پر کوئی منفی حکم جاری نہیں ہوگا۔ تاہم لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

اسی طرح وفاقی آئینی عدالت نے بھی 22 اپریل کے لیے طے شدہ سماعتیں منسوخ کرتے ہوئے عدالتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں عدالتوں کی کارروائی محدود رہے گی، جبکہ عملے کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.