لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی

پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے کینسر میں مبتلا بچے کی کپتان شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش پوری کر دی۔
قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے بچے فرزان نے ایک ویڈیو پیغام میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کینسر کا شکار فرزان کی شاہین آفریدی سے ملنے کی خواہش پوری کی، انتظامیہ کے مطابق اسپیشل قلندر ٹیم کو سپورٹ کرنے گراؤنڈ میں آیا۔
فرزان سے شاہین آفریدی اور ثمین رانا نے ملاقات کی، اس موقع پر فرزان کو شاہین آفریدی نے بچے کی نام کی ٹی شرٹ اپنے دستخط کرکے پیش کی اور تصاویر بنوائیں، فرزان نے انکلوژر میں لاہور قلندرز کا میچ بھی دیکھا۔
فرزان اور ان کے والد نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور والد نے لاہور قلندرز کےاونر عاطف رانا اور ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
PNP
Comments are closed.