by Rao Imran Suleman
Rao Nama

صدر پی ایف ایف کی فیفا صدر سے ملاقات

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں شخصیات کی ملاقات ٹوکیو میں اے ایف سی کی غیر معمولی کانگریس کے بعد ہوئی۔

پی ایف ایف صدر محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت کے خواہشمند جیانی انفینٹینو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق رکھتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہیں۔

محسن گیلانی نے ایشیائی فٹبال کے مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے اے ایف سی کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔



PNP

Comments are closed.