by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فرحان یوسف نے پہلے پریکٹس سیشن میں ہی متاثر کیا، کوچ اوٹس گبسن

تصویر، پشاور زلمی فیس بک

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے کہا ہے کہ پہلے پریکٹس سیشن میں ہی فرحان یوسف نے مجھے متاثر کیا۔

لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد اوٹس گبسن نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ فرحان یوسف مجھےبہت اچھا لگتا ہے، اس کے پاس بہت شاٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پریکٹس سیشن میں ہی 18سالہ نوجوان فرحان یوسف نے مجھے متاثر کیا، وہ انڈر 19 کے کپتان بھی ہیں ہم نے ڈیولپ کرنے کوشش بھی کی ہے وہ ایک اسپیشل پلئیر ہیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے بولرز نے اچھا پرفارم کیا، عبدالباسط اور علی رضا نے اچھی بولنگ کی جبکہ کوشل مینڈس اور بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کئی ایک پلئیرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، میرے لیے سب کا فارم میں ہونا خوشی کی بات ہے۔

اوٹس گبسن نے کہا کہ بابر اعظم ایک گریٹ پلئیر ہے وہ ہمیشہ اچھا کرنے پر توجہ دیتا ہے، وہ بھرپور فارم میں ہیں، انہوں نے کراچی میں غیر معمولی سنچری بنائی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے بولرز کی سیریز ہے میرا نہیں خیال کہ وہ واپس آئیں گے، جس کا ہمیں افسوس ہے، وہ نیشنل ڈیوٹی پر ہیں اور یہ سب سے پہلی ترجیح ہوتی ہے۔



PNP

Comments are closed.