by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہیری بروک نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنادیا

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا، انہوں نے بھارتی بیٹر شبھن گل کا ریکارڈ 22 دنوں میں ہی توڑ دیا۔

ہیری بروک سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی۔ 

وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ انہوں نے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی، اپنی اننگز میں ہیری نے 21 چوکے اور 10 چھکے لگائے۔ 

اس سے قبل ون ڈے کرکٹ ٹیم تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ بھارت کے شبھن گل کا تھا، انہوں نے رواں برس ہی 30 ستمبر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 117 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔



PNP

Comments are closed.