by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کفایت شعاری پالیسی، گورنر سندھ نہال ہاشمی بذریعہ ٹرین کراچی سے سکھر پہنچے

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی — فائل فوٹو 

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کراچی سے سکھر ٹرین کے ذریعے پہنچ گئے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق محمد نہال ہاشمی سکھر میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی طلبہ میں لیپ ٹاپ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔

گورنر محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایات پر سادہ طرزِ سفر اختیار کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔



PNP

Comments are closed.