by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام افراد کو ملک دشمن کہا، جو افسوسناک ہے، بیرسٹر علی ظفر

سینیٹر علی ظفر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے تمام افراد کو ملک دشمن کہا ہے، ان کا یہ بیان نامناسب اور افسوسناک ہے، جسے واپس لینا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم جو کچھ مان لیتے لیکن حکومت کا فیصلہ تھا کہ ایمرجنسی لگانی ہی لگانی ہے، حکومت نے ڈیڑھ ماہ پہلے ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ گورنر راج لگانا ہے، پہلے دن سے جو تبدیلیاں ہوئیں اس سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ فیصلے پہلے ہوچکا تھا، ان کو یہ بھی پتا تھا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور مشترکہ ایوان سے یہ قرار داد پاس کروالیں گے، فیصلہ پہلے ہوچکا تھا مذاکرات میں ناکامی صرف ایک بہانہ تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے اب پارلیمانی پارٹی کرے گی، اس وقت حکومت سے مذاکرات کا چانس نہیں ہے، ابھی ٹرمز آف ریفرنس طے کرنا ہیں، سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ملک دشمن کہنا پوری قوم کو ایک طرف کردینا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم مل کر دہشت گردی کو ختم کرسکتے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف ہمیں اکھٹے جنگ لڑنی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ سب مل کر لڑیں گے تو کامیابی ہوگی ، کسی بھی صورت میں دہشت گردی ختم ہو تو پورا پاکستان خوشی منائے گا۔



PNP

Comments are closed.