by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نوابشاہ میں ٹیچر کی دوسری جماعت کی بچی سے زیادتی کی کوشش

اسلام آباد (پی این پی) نوابشاہ میں دوسری جماعت کی بچی سے ٹیچر نے زیادتی کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، والد نے الزام لگایا کہ ٹیچر نثار مغیری گجراہ واہ پرائمری اسکول میں پڑھاتا ہے۔ والد کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے ملزم آٹھ سال کی طالبہ کو ہراساں کررہا تھا۔ بچی کے والد الزام عائد کیا کہ ملزم نے طالبہ سے زیادتی کرنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کرتا رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

PNP

Comments are closed.