by Rao Imran Suleman
Rao Nama

50 سالہ برطانوی فٹبالر نے میچ میں 7 گول کر کے سب کو حیران کر دیا

برطانوی فٹبالر مارک بیلنگھم— فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

انگلینڈ کے معروف فٹبالر جوڈ بیلنگھم کے والد مارک بیلنگھم نے 50 سال کی عمر میں انگلینڈ کی ویٹرنز فٹبال ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرتے ہوئے 1 ہی میچ میں 7 گول اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارک بیلنگھم نے انگلینڈ کی اوور 50 ٹیم کی جانب سے جمہوریہ آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس میچ میں انگلینڈ نے حریف ٹیم کو 1- 13 کے بڑے فرق سے شکست دی۔

مارک نے پہلے ہاف میں 6 گول کیے اور دوسرے ہاف میں 1 مزید گول اسکور کرنے کے ساتھ ایک گول میں معاونت بھی فراہم کی۔

مارک بیلنگھم نے اپنے فٹبال کیریئر کے دوران 17 برس نان لیگ فٹبال کھیلی اور اس عرصے میں 22 مختلف کلبز کی نمائندگی کی۔ 

وہ اپنے کیریئر میں 700 سے زائد گول اسکور کرنے کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔

مارک بیلنگھم نے 2019ء میں باقاعدہ فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم ویٹرنز فٹبال ٹورنامنٹس میں کھیلتے رہے۔

اب 50 سال کی عمر میں انگلینڈ کی اوور 50 ٹیم میں پہلی بار طلب کیے جانے کے بعد ان کی میدان میں واپسی ہوئی ہے۔

مارک بیلنگھم کی یہ شاندار کارکردگی ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب ان کے دونوں بیٹے جوڈ بیلنگھم اور جوب بیلنگھم بھی فٹبال میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.