پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کے درمیان میچ کے بعد ایک خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے، جہاں شاہین آفریدی کے اہلِخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔
میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔
عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر اعظم کو گیند کروائی، جس پر بابر نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا، اس دلکش منظر نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ماشاء اللّٰہ یہ بہت پیارا ہے، جبکہ دوسرے نے عالیار کے بولنگ کے انداز کو سراہا ہے۔
ایک اور مداح نے کہا ہے کہ لو یو بابر بھائی! آپ ہمارے ہیرو ہیں، یہ خوبصورت لمحہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا۔
PNP
Comments are closed.