by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مالی بےضابطگیوں کی روک تھام کیلئے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ایس اوپیز جاری

مالی بےضابطگیوں کی روک تھام کے لیے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے ایس او پیز جاری کردیے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سیپ سسٹم میں فنڈز کے اندراج پر پابندی عائد ہوگی۔

پیشگی منظوری یا ایڈوائس کے بغیر فنڈز درج نہیں کیے جائیں گے، جبکہ اے ڈی پی اور پی ایس ڈی پی فنڈز کے اجرا کے لیے مقررہ فارمیٹس پر عمل لازم ہوگا۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا میں تاخیر یا قواعد کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی ہوگی۔

محکمہ خزانہ کی ترقیاتی اور جاری بجٹ فنڈز کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی ہدایت کے علاوہ ہنگامی فنڈز کے اجرا کے لیے بھی پیشگی منظوری ضروری قرار ہے، فنڈز کے اندراج میں تاخیر کی صورت میں افسر کو وجہ رکارڈ پر لانا ہوگی۔



PNP

Comments are closed.