by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد

فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ مشق شیک ہینڈز ۔ II کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق دو ہفتوں پر مشتمل ہوگی، مشق کا انعقاد تربیلا پاکستان میں کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کے اسپشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔ 

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق میں شریک افواج انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں میں آپریشنل تجربات کے تبادلے کریں گی، آپریشنل تجربات کے تبادلے سے باہمی تعاون، ہم آہنگی اور بہتر افہام و تفہیم کو فروغ ملے گا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ جبکہ مشق کا مقصد دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔



PNP

Comments are closed.