by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر جائزہ اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف — فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خیبر پختون خوا کی صورتِ حال پر جائزہ اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں خیبر پختون خوا کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کو خیبر پختون خوا سے متعلق مختلف فیصلوں اور ان کے نتائج پر بریفنگ دی جائے گی، ملاقات کچھ دیر بعد وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔



PNP

Comments are closed.