by Rao Imran Suleman
Rao Nama

محمد عامر کی آئی پی ایل میں شرکت کی تردید


سابق کرکٹر محمد عامر— فائل فوٹو
سابق کرکٹر محمد عامر— فائل فوٹو 

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے محمد عامر کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں شرکت کر سکتے ہیں۔

اب سابق فاسٹ بالر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خود ان خبروں کی تردید کر دی۔

فوٹو— اسکرین گریب
فوٹو— اسکرین گریب

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل کے حوالے سے گردشی کرتی خبریں درست نہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے جس کے بعد ان کی آئی پی ایل میں شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑ لیا تھا۔

محمد عامر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد مختلف فرنچائز کرکٹ لیگز میں اب بھی کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں۔


PNP

Comments are closed.