by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی ،گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد (پی این پی)ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کو ملک کیبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہیتاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر ،شمالی بلوچستان، بارکھان اور سکھر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں ڈی جی خان 21،گوجرانوالہ 19، بہاولپورایئرپورٹ 11، سٹی 5، ملتان سٹی 7، ایئرپورٹ 4، کوٹ ادو 7، نارووال 6، سیالکوٹ ایئرپورٹ 5، بھکر 3، لاہور سٹی، کروڑ(لیہ2)، منگلا، بہاولنگر 1، خیبر پختونخوا میں کالام 11، چترال 8، دروش، پاراچنار 3، میر کھانی، پٹن 2، بلوچستان میں بارکھان 4، سندھ میں سکھر 3جبکہ کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

PNP

Comments are closed.