by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم شہباز شریف کا لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپننگ تقریب میں شرکت کی۔

شہباز شریف نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز لسٹنگ کی بھی رونمائی کی، سی ای او لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ ڈیوڈ شوئمر اور لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

پی ایم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت پاکستان اور لندن کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے روابط کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنھیں لندن اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔



PNP

Comments are closed.