by Rao Imran Suleman
Rao Nama

6 سالہ بچے کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی

کوئٹہ(پی این پی)پولیس نے ایک ماہ قبل ملنے والے کمسن بچے کی بوری بند لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق 22 اگست 2026 کو کمسن علی شاہ کی گمشدگی کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب ایک بوری میں بند ملی تھی۔سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے شواہد اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر کیس کے اصل حقائق تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تفتیش کے دوران مختلف شواہد، دستیاب معلومات، رابطوں اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کو باریک بینی سے جوڑا جس کے نتیجے میں تفتیش مقتول بچے کی سگی چچی تک جا پہنچی۔

سیریس کرایم انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے جرم کا اعتراف کیاکہ اس نے گھریلو ناچاکی اور ذاتی عناد کی بنا پر بچے کو قتل کیا۔پولیس نے بتایا کہ 6 سالہ علی شاہ کی لاش 2 روز گھر میں موجود پانی کی ٹنکی میں چھپائی گئی، بعد ازاں بدبو پھیلنے پر لاش کو نکال کر بوری میں بند کرکے گھر کے قریب پھینک دیا تھا، 6سالہ علی شاہ پولیس ملازم کا بیٹا تھا۔

PNP

Comments are closed.