بھارتی شیف کے دعوے پر پاکستانی صحافی کا ردِعمل، شعیب اختر سے متعلق بیان کو جھوٹ قرار دیدیا
بھارتی شیف کے دعوے پر پاکستانی صحافی نے ردِعمل دیتے ہوئے شعیب اختر سے متعلق بیان کو جھوٹ قرار دے دیا۔
کلپ میں شیف ارون چوہان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فوڈی ٹیم تھی اور کھلاڑیوں میں کھانے کے معاملے میں نظم و ضبط کی کمی پائی جاتی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ایک ٹیسٹ میچ دیکھا تھا جس میں شعیب اختر کھیل رہے تھے اور وہ ہدایات پر عمل نہیں کرتے تھے۔
اس بیان پر پاکستانی صحافی فیضان لاکھانی نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ حقائق کے برعکس ہے، پاکستان نے تاریخ میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے، جو 1979ء میں کھیلا گیا تھا، جبکہ اس وقت شعیب اختر کی عمر صرف 4 سال تھی۔
فیضان لاکھانی نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی کہانی بیان کرنی ہے تو کم از کم حقائق درست رکھے جائیں، ورنہ ایسی باتیں محض غلط معلومات کو پھیلانے کے مترادف ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق پاکستان نے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں واحد ٹیسٹ میچ دسمبر 1979ء میں کھیلا تھا، جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔
شعیب اختر 1975ء میں پیدا ہوئے تھے، اس لیے اس وقت وہ کم عمر تھے۔
PNP
Comments are closed.