وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اس طرح کی صورتِ حال پیدا ہو جاتی ہے، اس میں پریشانی کی بات نہیں، پارٹی میں یہی کوشش ہو گی کہ تلخ کلامی کو روکا جائے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 28 ویں ترمیم کا مسودہ ابھی تک فائنل نہیں ہوا، 28 ویں ترمیم جب پارلیمنٹ میں آئے گی تو اس پربحث ہو گی۔
اس سے قبل گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن بڑے منجھے ہوئے اور سینئر سیاستدان ہیں، پی ڈی ایم کے دور میں مولانا صاحب کے ساتھ ہماری اچھی یادیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ریاست یا شہداء کے حوالے سے تلخ باتیں کی ہیں، اسی طرح سے ہماری طرف سے بھی ان چیزوں کا جواب دیا گیا ہے، ہماری اب بھی یہی کوشش ہو گی کہ مولانا صاحب کے ساتھ بیٹھ کر ان مسائل کو ختم کیا جائے۔
PNP
Comments are closed.