by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس اہلکار کو سزائے موت کا حکم

کراچی(پی این پی)عدالت نے جعلی مقابلے میں نوجوان کو ہلاک کرنے کے مقدمے میں پولیس اہلکار کو سزائے موت سنادی۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی کی ماڈل کرمنل کورٹ ایسٹ نے گلستان جوہر میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر پولیس اہلکار شہریار کو سزائےموت سنا دی۔ 

عدالت نے شریک ملزمان اہلکار ناصر اور فیصل کو عمر قید کی سزا سنادی سنائی جبکہ تینوں ملزمان کو 5 ،5 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کوادا کرنےکا بھی حکم دیا۔ 

پراسیکیوشن کے مطابق شاہین فورس کے پولیس اہلکاروں نےگلشن اقبال میں عامر کو رکنےکا اشارہ کیا، عامر کے نہ رکنے پر پولیس اہلکاروں نے تعاقب کیا اور رہائشی فلیٹ میں داخل ہوکر عامر پر فائرنگ کی۔

اہلکاروں نے ابتدائی طور پر واقعہ پولیس مقابلہ ظاہر کیا تھا تاہم بعد میں  ملزمان کے خلاف تھانا شاہراہ فیصل میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



PNP

Comments are closed.