by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، گھریلو کنکشن پر پھر پاپندی

لاہور(پی این پی)ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا جبکہ آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دئیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا جبکہ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک دیا گیا ہے، یہ پابندی عائد ہونے سے ہزاروں نئے کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ کئی سال کی پابندی کے بعد چند ماہ قبل ہی نئے کنکشنز دینے کا عمل شروع کیا گیا تھا جبکہ گیس بحران پیدا ہونے سے قبل سینکڑوں نئے کنکشنز لگائے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق گیس کی کمی کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی گیس صارفین کو محدود وقت کے لیے گیس دی جا رہی ہے۔سینئر جنرل منیجر سوئی ناردرن عمران یوسف کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی سپلائی رکنے سے عارضی طور پر نئے کنکشن روکے گئے ہیں تاہم گیس سپلائی بہتر ہوتے ہی کنکشنز لگانے کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔

PNP

Comments are closed.