by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل میں آؤٹ ہونے پر غصہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ 2026 کے ایلیمینیٹر 1 میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے کے بعد شدید غصے میں آگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران اسمتھ صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد وہ میدان سے واپس جاتے ہوئے خاصے برہم دکھائی دیے، بعد ازاں ڈریسنگ روم میں انہیں غصے میں بیٹ زمین پر مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

میچ کے دوران تیسرے اوور میں معاذ صداقت نے پہلے ان کا کیچ چھوڑا، تاہم اگلی ہی گیند پر وہی فیلڈر کیچ لینے میں کامیاب ہوگئے، کیچ لینے کے بعد معاذ صدا قت نے جوش میں گیند زمین پر دے ماری، جس پر اسمتھ نے ناراضی کا اظہار کیا۔



PNP

Comments are closed.