by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سپارکو نے پاک ایس بی اے ایس متعارف کرا دیا، تھل ڈیزرٹ ریلی محفوظ بنانے میں معاون

— فائل فوٹو

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان اسپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم (Pak-SBAS) متعارف کرا دیا۔

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سسٹم پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

اسپارکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ سسٹم درست، قابلِ اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ترجمان اسپارکو کے مطابق پاک ایس بی اے ایس تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

اسپارکو کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی تھل ڈیزرٹ ریلی میں گاڑیوں کی ریسنگ کو مزید محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں معاون ہے۔



PNP

Comments are closed.