by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان  گرفتار

 کراچی ( پی این پی ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کے بعد ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 6 ملزمان کو  گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجز کے مطابق رینجرز نے خیر آباد، الطاف نگر اورنگی ٹاؤن میں خفیہ معلومات پر کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 4 غیر قانونی پستول، ایمونیشن، 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

 ملزمان نے 15 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.