by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب کا حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان

کراچی (پی این پی)حکومتِ مملکتِ سعودی عرب نے حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہدایت کے مطابق، 27 مئی 2026 ، 9ذوالحجہ 1447ھ، یومِ عرفہ تک 15 سال سے کم عمر کا کوئی بھی عازم حج کے لیے سعودی عرب سفر نہیں کر سکے گا۔ یہ پابندی 24 گھنٹوں کے اندر (3 مئی 2026 )سے نافذ العمل ہوگی۔ پاکستان کے ایئرپورٹس پر تمام متعلقہ اداروں، بشمول امیگریشن حکام، کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے ویزے منسوخ تصور ہوں گے۔سعودی حکام نے مزید آگاہ کیا ہے کہ متاثرہ عازمین اپنی حج درخواست منسوخ کر کے مکمل رقم کی واپسی حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام ایئرلائنز اور حج آپریٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس اطلاع کو فوری طور پر عام کریں اور مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

PNP

Comments are closed.