پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین نے کہا ہے کہ فائنل تک کا سفر معجزہ لگتا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مارنوس لبوشین نے کہا کہ ہمیں خود پر فوکس کرنا ہے، ہمیں اپنے پلان پر عمل کرنا ہے، ہمارے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے ہم پرجوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ہمارا ایک اور میچ ہے، ہمیں پلان پر عمل کرنا ہے، اعتماد تھا، جس کی وجہ سے یہاں پہنچیں، کھلاڑیوں نے اسکلز کے مطابق پرفارم کیا۔
مارنوس لبوشین نے مزید کہا کہ میرا پی ایس ایل میں پہلا موقع ہے میں نے خوب انجوائے کیا، اچھا لگا اب فائنل میں جیتنا ایک اچھا موقع ہے۔
اُن کا کہناتھا کہ فائنل میں بھی ہم خود پر اعتماد کےساتھ کھیلیں گے اور ٹرافی جیتیں گے، 4 میچز میں 4 شکست ہوں تو مایوسی تو ہوتی ہے لیکن ہمیں یقین تھا کہ ہم اس صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔
حیدرآباد کنگز مین کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ راولپنڈیز کے خلاف ہمیں 85 رنز سے جیتنا تھا، سو سے زائد رنز سے جیتیں اور پلے آف میں آئے، گزشتہ روز 6 رنز کا دفاع کرنا تھا وہ بھی کیا اور فائنل میں آئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب معجزہ لگتا ہے لیکن اس کے ساتھ پلان اور یقین تھا، جب ٹرافی ہاتھ میں آئے گی تو پھر دیکھیں گے، کس کے نام کرنا ہے۔
مارنوس لبوشین نے کہا کہ پی ایس ایل میرے لیے ایک اچھا موقع تھا کہ میں ٹی ٹوینٹی میں اپنی اسکلز اور کپتانی کو بہتر کروں۔
PNP
Comments are closed.