by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل اسٹیڈیم میں دیکھا

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔

چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا، اُن کے ہمراہ وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، عبدالعلیم خان، شزہ فاطمہ، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی موجود تھے۔

شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی، فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ تصویر بنوائی اور چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ میچ دیکھا۔

وزیراعظم نے دوران گفتگو دونوں ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور فائنل میچ کےلیے نیک خواہشات ظاہر کی۔



PNP

Comments are closed.