پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں کا امکان، ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
اسلام آباد (پی این پی)پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے طلبہ اور والدین کا انتظار تاحال برقرار ہے،
کیونکہ صوبائی حکومت نے ابھی تک سردیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا۔موسم سرد ہونے اور دھند کے امکانات بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے اعلان سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ برس پنجاب بھر کے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی تھیں۔اسی شیڈول کو سامنے رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں سال سردیوں کی چھٹیاں 21 دسمبر 2026 سے شروع ہو کر 10 جنوری 2027 تک جاری رہ سکتی ہیں۔ اس ممکنہ پروگرام کے تحت تعلیمی ادارے 11 جنوری 2027 کو دوبارہ تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔تاہم یہ تاریخیں فی الحال متوقع ہیں اور ان کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔ تعطیلات کب سے شروع ہوں گی اور کتنے روز تک جاری رہیں گی، اس کا حتمی فیصلہ حکومت پنجاب کرے گی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہی طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کو حتمی شیڈول سے آگاہی مل سکے گی۔
PNP
Comments are closed.