by Rao Imran Suleman
Rao Nama

راہول گاندھی کے ساتھ شادی کی افواہیں؟ کنگنا رناوت کا ردعمل آگیا

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ اور سیاست میں سرگرم کنگنا رناوت نے کانگریس رہنما راہول گاندھی سے متعلق اپنی مبینہ شادی کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

حالیہ دنوں بھارتی سیاست میں مختلف سیاسی شخصیات کے گرد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں اور طنزیہ پوسٹس گردش کر رہی تھیں۔ اسی دوران ایک میم پیج نے کنگنا رناوت سے منسوب ایک جعلی بیان شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر راہول گاندھی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو جائیں تو کنگنا ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ فرضی پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی، اور بعض بھارتی میڈیا حلقوں میں بھی اسے حقیقت کے طور پر پیش کیا جانے لگا۔ خبر کے پھیلنے پر کنگنا رناوت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور شدید برہمی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ مکمل طور پر جعلی خبر ہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ خواتین کو سیاست میں بھی عزت اور وقار کے ساتھ نہیں دیکھا جاتا۔ انہوں نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

PNP

Comments are closed.