by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسلام آباد سے اغوا نوجوان کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد

اسلام آباد(پی این پی)تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس سے اغوا ہونے والے نوجوان فرخ افضل کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد ہوگئی۔

اہلخانہ کے مطابق والدین کے اکلوتے بیٹے فرخ افضل کو گزشتہ رات گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا، شور شرابے کی آواز سن کر وہ باہر نکلے تو دیکھا کہ چار سے پانچ نامعلوم افراد بیٹے کو زبردستی گاڑی میں ڈال رہے تھے۔والد کے مطابق میں نے اور محلے داروں نے مل کر بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی تاہم اغوا کاروں نے فائرنگ شروع کر دی۔اہلخانہ نے بتایاکہ واقعے کے فوراً بعد ہم نے ون فائیو پر کال کر کے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دے دی۔بعد ازاں پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ فرخ افضل کی لاش صوابی کے ایک ہسپتال میں موجود ہے۔ اہلخانہ کے مطابق لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔واقعے کے بعد تھانہ کوہسار پولیس اور مقتول کے والد لاش وصول کرنے کیلئے صوابی روانہ ہوئے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

PNP

Comments are closed.