by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

اسلام آباد(پی این پی) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے گھٹنے کے بعد 4 لاکھ 77 ہزار 862 روپے تک آ گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1801 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 689 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس قیمت 21 ڈالر کم ہو کر 4555 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.