by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی

— فائل فوٹو 

کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر عبدالستار ایڈووکیٹ نے تمام بیلٹ پیپرز واپس اٹھا لیے، بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنز سے باہر لے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے متعدد بار کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوئے، سندھ بار کونسل کی نگرانی میں آج  کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد ہو رہا تھا۔

 الیکشن کے انعقاد کے لیے چاروں ضلعوں کی عدالتوں میں 33 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے اور  الیکشن کمشنر کے فرائض رکن سندھ بار کونسل عبد الستار سر انجام دے رہے تھے۔

صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہونا تھا۔



PNP

Comments are closed.