by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قومی اسمبلی، پی ٹی آئی کے اقبال آفریدی، جنید اکبر لڑپڑے

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے ارکان اقبال آفریدی اور جنید اکبر لڑ پڑے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی تقریر کے دوران اقبال آفریدی بار بار بولتے رہے، اس پر پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

اقبال آفریدی کو اپنی ہی پارٹی کے ایم این اے کا اشارہ ناگوار گزار اور وہ جنید اکبر سے الجھ پڑے اور دونوں ایک دوسرے کی جانب لپکے۔

پی ٹی آئی رکن سلیم الرحمان نے غصے میں جوتا اتار لیا، ایک تھپڑ ہوا میں لہرایا مگر کسی کو پڑا یا نہیں، یہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

اقبال آفریدی اپنی پارٹی کے دیگر کئی ارکان سے بھی تلخ کلامی کرتے رہے۔



PNP

Comments are closed.