by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی ( پی این پی ) ملک میں آج سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہو گئی۔

علاوہ ازیں 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت 7 ڈالرز کم ہو کر 3884 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔



PNP

Comments are closed.