by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جو بھی کسی عورت کو ہراساں کرنے میں ملوث پایا گیا، اسے معاف نہیں کیا جائے گا،مریم نواز

لاہور(پی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی اور معروف میڈیا شخصیت سے متعلق معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے،

اس معاملے کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔بیان میں انہوں نے کہا کہ جو بھی کسی عورت کو ہراساں، دھمکانے یا استحصال کرنے میں ملوث پایا گیا، اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاسی دباو، اثر و رسوخ کے ذریعے کسی عورت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی فرد چاہے اس کا تعلق کسی بھی حیثیت، عہدے یا سیاسی وابستگی سے ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق انجام دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ ہر اس شخص کے لیے ایک واضح اور سنجیدہ تنبیہ ہے جو اس میں ملوث ہو۔

PNP

Comments are closed.