by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شاہ ویر کادوانی کو شاہ رخ خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر پھر سے ٹرول


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شاہ ویر کادوانی کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نقل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’سن میرے دل‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والے شاہ ویر کادوانی ان دنوں ڈرامہ ’محبت‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

حال ہی میں اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ چھت پر کھڑے شاہ رخ خان کے مشہور انداز میں دونوں بازو پھیلائے دکھائی دیے جبکہ پس منظر میں بالی ووڈ فلم کا گانا ’گیروا‘ چل رہا تھا۔

ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو طنزیہ تبصروں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اتنی تنقید کے باوجود ان کا اعتماد قابلِ داد ہے جبکہ دوسرے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ شاہ ویر کی ویڈیوز سے زیادہ ان کا کمنٹ سیکشن دلچسپ ہوتا ہے۔

Shahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily TrolledShahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily TrolledShahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily TrolledShahvir Kadwani’s SRK Style Celebration Heavily Trolled


PNP

Comments are closed.