by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رونالڈو پرتگال کی ٹیم سے عارضی طور پر معطل

— فائل فوٹو 

پرتگال کے 41 سالہ کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تمام فریق مل بیٹھ کر بات کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پرتگال کو اپنے کپتان کی واپسی کی شدید خواہش ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے نیشنز لیگ میں ابتدائی فائنل الیون میں شامل نہ کرنے پر کیمپ چھوڑ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پرتگال کے ہیڈ کوچ جارجے جیزس نے ان سے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ناروے اور ڈنمارک کے میچز میں محدود کردار سے متعلق بات کی تھی۔ 

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ نے بعد میں اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور ناروے کے خلاف انہیں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بعد ازاں اُنہوں نے مداحوں کو نظرانداز کرنے اور ٹیم چھوڑنے پر معذرت بھی کی اور کہا کہ وہ ممکنہ سزا پوری کرنے کے بعد بھی قومی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔ 



PNP

Comments are closed.