واشنگٹن سے بڑی خبر: ٹرمپ اور نیتن یاہو کے تعلقات میں نئی دراڑ؟
ٹرمپ نے نیتن یاہو کو "پاگل" اور "ناشکرا" قرار دے دیا
واشنگٹن، 2 جون 2026 (نیوز ڈیسک)
امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بیروت پر مزید حملوں کی صورت میں اسرائیل عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’’ناشکرا‘‘ اور ’’پاگل‘‘ قرار دیا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ ’’اگر میں نہ ہوتا تو تم جیل میں ہوتے، میں تمہاری سیاسی ساکھ بچا رہا ہوں۔‘‘ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے کہا کہ ’’اب ہر شخص تم سے اور اسرائیل سے نفرت کرتا ہے‘‘ اور اسرائیلی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔
رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے یہ بھی سوال کیا کہ وہ ’’کیا احمقانہ کام کر رہے ہیں‘‘۔ ویب سائٹ کے دعوے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے جواب میں بار بار ’’اوکے، اوکے‘‘ کہا۔
تاہم اس مبینہ ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے نہ تو وائٹ ہاؤس اور نہ ہی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے۔