by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعہ میں تین افراد جاں بحق

کرم (پی این پی)ضلع کرم کے علاقے سنٹرل کرم میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ سنٹرل کرم کے علاقے چمکنی کی یونین کونسل گنداو میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے یہ افراد پہاڑی علاقے میں طوفانی باد و باران کے دوران آسمانی بجلی کی زد میں آگئے ۔ ریسکیو 1122 ذرائع نے بتایا کہ ضلع کرم کے مختلف دیگر علاقوں میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں جانی نقصانات ہوئے ہیں تاہم تفصیلات جمع کی جارہی ہیںریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

PNP

Comments are closed.