پاکستانن تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کو کسی صورت الیکشن نہیں کہا جاسکتا۔ یہ اپنے من پسند الیکشن کروا رہے ہیں۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، تحریک انصاف کے خلاف تمام ناجائز حربے استعمال کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے نشان چھینا گیا، پابندیاں لگائی گئیں، یہ اپنے من پسند الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔ ابھی سے فیصلہ ہوچکا ہے کہ کس کی کتنی سیٹیں ہوں گی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بےروزگاری ہے۔
PNP
Comments are closed.